بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، وزیراعظم کی آج کوئٹہ آمد، اہم فیصلے متوقع


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہاز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں ان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ دہشت گردی کے خاتمے، امن کے قیام اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی اجلاس میں صوبے میں سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔