وزیر اعظم شہبازشریف کی بیٹی رابعہ اورداماد علی عمران صاف پانی کیس میں بیگناہ قرار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)شہباز شریف فیملی کیخلاف صاف پانی کمپنی  ریفرنس،وزیر اعظم شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور شوہر  علی عمران یوسف کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،وزیر اعظم کی بیٹی رابعہ اور ان کا داماد اینٹی کرپشن کورٹ میں ہیش ہوئے،اینٹی کرپشن نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور علی عمران اس کیس میں ملوث نہیں پائے گئے،پراسیکیوٹر کے مطابق صاف پانی کیس میں رابعہ اور علی عمران کی خلاف کوئی شہادت نہیں ملی،نیب نے اس کیس تمام ملزمان کو پہلے ہی بری کر رکھا ہے۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے رابعہ عمران اور علی عمران یوسف کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button