مریم نواز کی زرضمانت واپسی کی درخواست،ہائیکورٹ نے نیب سے بیان حلفی مانگ لیا

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز ریفرنس میں وزیر اعلیٰ ہنجاب کی زر ضمانت واپسی کی درخواست  پر نیب سے بیان حلفی طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں فل۔ بینچ نے  درخواست پر سماعت  کی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں ہائیکورٹ نے پہلے ایک فیصلہ۔ دیا جسے وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا گیا ۔ تاہم آئینی عدالت سے اب یہ کیس نیب  واپس لے  چکا ہے۔فاضل چیف جسٹس نےآئینی عدالت میں نیب کی جانب سے کیس واپس لینے کے متعلق بیان حلفی طلب کر لیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ11مئی کو یہ بیان حلفی پیش کیا جائے۔مریم نواز۔ نےچوہدری شوگر ملز ریفرنس میں7کروڑ زرضمانت واپسی کی درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ چوہدری شوگر ملز انکوائری نیب نے بند کر دی ہے۔اس کیس میں ضمانت کیلئے7کروڑ روپے جمع کروائے تھے۔لہذا عدالت زرضمانت واپس کرنے کا حکم دے۔

مزید خبریں

Back to top button