ایران امریکا تنازع ختم کرانے کی کوششیں جاری، پاکستان نے امید نہیں چھوڑی،شہبازشریف

نیویارک (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور اسلام آباد دونوں ممالک کے درمیان ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ان کے دستخط ہوئے تھے۔
شہباز شریف کے مطابق بدقسمتی سے اس کے بعد کے واقعات نے غیر متوقع رخ اختیار کیا، تاہم پاکستان نے اپنی سفارتی کوششیں ترک نہیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری توجہ کے ساتھ امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، ہم نے امید نہیں چھوڑی اور مزید پیش رفت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
حالیہ دنوں میں بھی پاکستان کی جانب سے واشنگٹن اور تہران کو مذاکرات کی جانب واپس لانے کے لیے سفارتی کوششوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔



