پاکستانی فضائی حدود میں 8 افغان ڈرونز داخل، تمام مار گرائے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح افغان طالبان حکومت کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں پاک فوج کے فعال ایئر ڈیفنس سسٹم نے نشانہ بنا کر مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج اور پاک فضائیہ نے پاکستان میں عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کو ناکام بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ مزید 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈرونز کی مبینہ دراندازی افغان طالبان حکومت کی جانب سے دہشتگرد عناصر کی معاونت اور سرپرستی سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی مزید تائید کرتی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے مبینہ اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ملکی سرحدوں اور عوام کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button