سرفراز احمد پھر میدان میں اتر گئے، وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے دو شاندار کیچ پکڑ لیے

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ اور قومی سلیکٹر، سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے قومی تربیتی کیمپ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کرتے ہوئے وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیے اور دو شاندار کیچ پکڑ لیے۔
اوول کرکٹ گراؤنڈ، نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کمبائنڈ اور پاکستان ایمرجنگ الیون کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سرفراز احمد نے وکٹوں کے عقب میں ذمہ داری سنبھالی۔
سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کے دوران دو کیچ بھی پکڑے، جبکہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر عثمان خان بدھ کو لندن سے کراچی پہنچ چکے تھے۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد انگلینڈ کے دورے کے دوران دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان واپس بھیجے گئے تھے۔ واپسی کے بعد انہوں نے قومی کیمپ میں عملی طور پر شرکت کرتے ہوئے وکٹ کیپنگ بھی کی۔
دوسری جانب میچ کے دوران پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان فیلڈنگ کرتے ہوئے انگلی پر معمولی چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
صاحبزادہ فرحان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد وہ دوبارہ میدان میں فیلڈنگ کرتے دکھائی دیے اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔



