یوٹیوبرز،ٹک ٹاکرز اور انسٹاگرامرز خبردار! سوشل میڈیا آمدن ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں آگئی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) سوشل میڈیا سے لاکھوں روپے کمانے والے بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس ریڈار پر آگئے، یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سے حاصل ہونے والی آمدن کو بھی ٹیکس نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آمدن کمانے والوں کے لیے ٹیکس نظام میں شمولیت کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا سے حاصل آمدن پر ٹیکس وصولی کے لیے خصوصی قواعد بھی بنائے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق سوشل میڈیا کانٹینٹ سے آمدن حاصل کرنے والے افراد کی آمدن پر باقاعدہ انکم ٹیکس لاگو ہوگا، جس کے تحت یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز، فیس بک اور انسٹاگرام کانٹینٹ کریئیٹرز کی آمدن بھی ٹیکس نظام کا حصہ بنے گی۔یوں سوشل میڈیا سے ہونے والی کمائی اب ٹیکس حکام کی نظر سے اوجھل نہیں رہے گی اور ڈیجیٹل کانٹینٹ سے آمدن حاصل کرنے والوں کو بھی اپنی آمدن کے حوالے سے ٹیکس قواعد کی پابندی کرنا ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button