شرپسند عناصر کشمیر کی صورتحال سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں،آئی جی آزاد کشمیر

مظفر آباد(جانوڈاٹ پی کے)آزاد جموں و کشمیر کے آئی جی پولیس لیاقت علی ملک نے کہا کہ شرپسند عناصر کشمیر کی صورتِ حال سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔آئی جی لیاقت علی ملک نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے نئے سے نئے بیانیے بنائے جاتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ غیر ملکی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں بےبنیاد اور حقائق کے منافی الزام لگائے، خوراک سے بھری گاڑی روکنےکا بے بنیاد الزام لگایاگیا۔آئی جی لیاقت علی نےکہا کالعدم تنظیم کے ارکان راستے بند کرتے ہيں، خوراک لے جانے والی گاڑیوں کو لوٹتے اور ڈرائیوروں پر تشدد کرتے ہیں۔



