وزیرشرجیل میمن نے شکارپور تا سکھر میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا
حکومت سندھ کیخلاف سازش کی جاتی ہے،پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل ہوتا ہے،صوبائی وزیر سندھ

شکارپور(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینئر صوبائی وزیرشرجیل میمن نے شکارپور تا سکھر میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا۔
سندھ کے سینئر صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری کی طرف سے شکارپور کی عوام کے لئے تحفہ ہے۔سندھ کے سینئر صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا کہ شکارپور سکھر پیپلز بس سروس شروع کی جارہی ہے،جو بس سروس شروع کی جارہی ہے عوام کو اس کا تحفظ کرنا ہے،یہ بسیں عوام کی ملکیت ہیں، عوام نے ہی ان کا خیال کرنا ہے،بس کا آدھا ٹکٹ حکومت سندھ اور آدھا مسافر دے رہے ہیں۔سوچی سمجھی سازش کے تحت حکومت سندھ کیخلاف سازش کی جاتی ہے،پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں صوبائی حکومت کے زیر انتظام سڑکیں سب سے بہترین ہیں،ہمارے پاس پاکستان کے بہترین اسپتالیں ہیں،آٹزم سینٹر میں جو سہولیات سندھ حکومت دے رہی ہے اس کا مقابلہ پاکستان کے کسی ادارے سے نہیں بین الاقوامی اداروں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی معاشرے کے ہر فرد کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ25ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے ہاریوں کو رجسٹرڈ کیا، کوائف لئے، گندم لگانے کے کئے ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی بوریاں مفت میں فراہم کیِ،حال ہی میں تھریشر چلانے کے لئے 1500 فی ایکڑ کے حساب سے 3 لاکھ سے زائد افراد کو سبسڈی دی جا چکی ہے، رقم کاشتکاروں تک پہنچ بھی چکے ہے،شکارپور کی ترقی کے لئے دن رات کام ہو رہا ہے، مفت میں سولر فراہم کئے جا رہے ہیں۔



