وزیراعظم سے ترکیے میں ٹرمپ کے مشیر کی اہم ملاقات، امریکی صدر کا پیغام پہنچا دیا

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم سے ترکیے میں ٹرمپ کے مشیر کی اہم ملاقات، امریکی صدر کا پیغام پہنچا دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے کامیاب انعقاد میں بھی امریکی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر مسعد بولس نے ترکیے میں ملاقات کی اور امریکی صدر کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچا دیا جبکہ خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اور ان کے ساتھ اپنے خوش گوار تعلقات کا ذکر کیا، پاک-بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کے دہانے پر پہنچنے والی صورتحال میں جنگ بندی کرانے پر صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا۔
وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی کے کامیاب انعقاد میں بھی امریکی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی صورت حال، پاکستان کی امن کوششوں، جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خصوصاً تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
Antalya: 17 April 2026.
Senior Advisor to the U.S. President for Arab and African Affairs, H.E. Mr. Massad Boulos, paid a courtesy call on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, on the sidelines of the 5th Antalya Diplomacy Forum (ADF 2026) in Antalya, Türkiye, today.
During… pic.twitter.com/UttBxzZwoD
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) April 17, 2026



