شان مسعودفارغ،سلمان علی آغا کوکپتانی ملنے کا امکان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں عبرتناک شکست کےبعد شان مسعود کی کپتانی خطرے میں پڑگئی،ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کو دئیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلاد یش سےمسلسل دوسری سیریزمیں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد کپتان شان مسعود کی قیادت سے بھی مطمئن نہیں اورمتعدد فیصلوں پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شان مسعود اپنی خراب کارکردگی کے باعث اجلاس میں زیادہ گفتگو نہ کر سکے۔
ذرائع کامزیدکہنا ہےکہ ہیڈ کوچ سلمان علی آغاکوقومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے کےحق میں ہیں اور جلد اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو پیش کریں گے۔
بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں اختلافات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ٹیم منیجر کی موجودگی میں کھلاڑیوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ ہیڈکوچ نےکھلاڑیوں کو انفرادی کارکردگی کےبجائے ٹیم کیلئےکھیلنے کی تلقین کی اور واضح کیاکہ صرف ذاتی پرفارمنس کافی نہیں بلکہ ٹیم کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
ذرائع کےمطابق سیریزمیں شکست کے بعدکھلاڑیوں نےملبہ ایک دوسرے پرڈالنا شروع کردیا،بیٹرز نےباؤلرز کی کارکردگی پرسوال اٹھائےجبکہ باؤلرز نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کو ذمہ دار قرار دیا۔



