وزیرآباد:نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک،ملزم فرار

وزیرآباد(نامہ نگار ) نامعلوم موٹر سائیکل سوار تین افراد کی فائرنگ سے جواں سالہ نوجوان قتل ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ،نعش سول ہسپتال وزیرآباد منتقل پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد تحقیقات شروع کر دی ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقامی دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا وزیرآباد کے نواحی علاقہ وڈالہ چیمہ کے رہائشی عثمان اکرم المعروف شانی ممبر کو ڈیرہ پر بیٹھے ہوے نامعلوم موٹر سائیکل سوار  ملزمان نے کلاشنکوف کے برسٹ مار کر قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ صدر وزیرآباد نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد تحقیقات شروع کر دی جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شانی ممبر کا 4  ماہ قبل مقامی شخص احمد مرتضی سے جھگڑا ہوا تھا اور مقتول کی جانب سے ملزمان احمد مرتضی اور خرم نواز کی جانب سے فائرنگ کروانے کا الزام تھا ۔جس میں مقتول عثمان اکرم المعروف شانی ممبر   معمولی زخمی ہوا اور ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ ہو گئی مقتول کی والدہ نصرت بی بی زوجہ محمد اکرم  کی مدعیت میں پولیس نے ملزمان چوہدری احمد مرتضی اور خرم نواز پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں

مزید خبریں

Back to top button