صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا ہےکہ صدر  پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ایکس پر اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ  یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے، آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں  اور  سپورٹ نے ہی مجھے  یہاں تک پہنچایا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ  یہ ایوارڈ  اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، آمین۔

خیال رہےکہ آج ایوان صدر  میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا۔

مزید خبریں

Back to top button