ساہیوال مدرسہ زیادتی کیس: ویڈیو سامنے آنے پر تین ملزمان گرفتار، ڈی پی او کا فوری ایکشن

ساہیوال(جانوڈاٹ پی کے) ساہیوال کے علاقے کمیر میں واقع ایک دینی مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی، جس پر تھانہ کمیر کی پولیس نے مقدمے میں نامزد مولوی عمر حیات، حافظ سانول اور احمد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی قانون کے مطابق تفتیش جاری ہے اور تمام متعلقہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچوں کو ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور کیس کی تفتیش مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی جائے تاکہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی تفتیش کے نتائج کی روشنی میں عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button