پشاوربی آر ٹی کے تمام زوکارڈز کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی، غیر رجسٹرڈکارڈز یکم جنوری سے بلاک ہوں گے

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کے تمام زو کارڈز کی نادرا بائیومیٹرک تصدیق 15 اکتوبر سے لازمی قرار دے دی گئی ہے، جبکہ کارڈز کی رجسٹریشن کے لیے 31 دسمبر 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
ٹرانس پشاور کے مطابق یکم جنوری 2027 سے غیر رجسٹرڈ زو کارڈز بلاک کر دیے جائیں گے، جس کے بعد ان کارڈز کے ذریعے بی آر ٹی سروس میں سفر ممکن نہیں ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ زو کارڈز کی رجسٹریشن کے لیے تمام بی آر ٹی اسٹیشنز کے ٹکٹ کاؤنٹرز پر سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ رجسٹریشن فیس صرف 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔ٹرانس پشاور کے مطابق بالغ افراد زو کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور زو کارڈ ساتھ لائیں۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کے کارڈز ب فارم یا والدین کے شناختی کارڈ کی مدد سے رجسٹر کیے جا سکیں گے۔



