قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف قومی بچت اسکیموں کی نئی شرح منافع درج ذیل ہے
ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ: 12.96 فیصد سے کم ہو کر 11.94 فیصد
پنشنرز، بہبود اور شہداء بینیفٹ سرٹیفکیٹس: 13.20 فیصد سے کم ہو کر 12.96 فیصد
ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹ: 12.24 فیصد سے کم ہو کر 11.52 فیصد
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ: 12.60 فیصد سے کم ہو کر 11.43 فیصد
سیونگز اکاؤنٹ: منافع 10 فیصد پر برقرار رکھا گیا
سروا 5 سالہ اسلامک سیونگ سرٹیفکیٹ: 11.16 فیصد سے بڑھا کر 11.52 فیصد
سروا 3 سالہ اسلامک سیونگ سرٹیفکیٹ: 9.16 فیصد سے بڑھا کر 11.50 فیصد
وزارت خزانہ کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
ماہرین کے مطابق شرح منافع میں اس ردوبدل سے روایتی قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی آمدن متاثر ہوگی، جبکہ اسلامی سرمایہ کاری کی بعض اسکیموں پر منافع میں اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



