سی ڈی ڈبلیو پی نے34ارب74کروڑ روپے مالیت کے15ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سی ڈی ڈبلیو پی نے34ارب74کروڑ روپے مالیت کے15ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اربوں روپے مالیت کے بڑے انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔ وزیرِ منصوبہ بندی نے منصوبوں کو ‘اڑان پاکستان وژن’ کا حصہ قرار دیا۔وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 34 ارب 74 کروڑ روپے مالیت کے 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 431 ارب روپے کی بھاری مالیت کے 9 بڑے منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ ان منصوبوں میں آئی ٹی، صحت، توانائی اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button