پاکستان کا بڑا تعلیمی اقدام، بنگلہ دیشی طلباء کیلئے 500 سکالرشپس کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے آئندہ 5 برسوں کے دوران بنگلہ دیشی طلباء کو 500 سکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے اگست 2025 کے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران “پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور” کے قیام کا اعلان کیا تھا، جبکہ اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ 10 مئی 2026 کو ڈھاکہ میں باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیشی وفد اس وقت نالج کوریڈور پروگرام کے تحت 3 ہفتوں کیلئے پاکستان کے دورے پر موجود ہے، جہاں تعلیمی، سفارتی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔



