انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ، شہری خوفزدہ

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں 7.7 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، کم گہرائی میں آنے کے باعث زلزلے کے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔

شدید جھٹکوں کے بعد شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، جبکہ حکام کی جانب سے زلزلے کے ممکنہ جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے، جبکہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں سے احتیاط برتنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button