صرف پنجاب نہیں، چاروں صوبے تقسیم ہوں! سعد رفیق نے چھوٹے یونٹس کی حمایت کردی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملک میں انتظامی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پنجاب نہیں بلکہ چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، تاہم صوبوں کی تقسیم سے پہلے ایسی پارلیمنٹ ضروری ہے جس کی ساکھ پر کوئی سوال نہ اٹھے۔

اپنے حلقے کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کی سلامتی ہر سیاسی معاملے سے مقدم ہے، پی ٹی آئی کو موجودہ حالات میں دھرنا مؤخر کردینا چاہیے اور حکومت سے مذاکرات کے لیے واضح مینڈیٹ کے ساتھ آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی، سیاسی اختلافات کو ملک میں تقسیم کا سبب نہیں بننا چاہیے۔ دہشت گردی کے باعث شہری متاثر ہو رہے ہیں اور موجودہ حالات میں قومی اتحاد ناگزیر ہے۔سعد رفیق نے بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو صرف عہدے نہیں بلکہ مکمل اختیارات بھی دیے جانے چاہئیں تاکہ میئر، ناظم اور کونسلرز اپنے علاقوں میں مؤثر طریقے سے کام کرسکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ انتظامی بنیادوں پر چھوٹے یونٹس کا قیام صرف پنجاب تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ چاروں صوبوں میں ایسے یونٹس بننے چاہئیں۔

مزید خبریں

Back to top button