سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن دوبارہ فعال، پاکستان کیلئے تیل کی ترسیل بحال

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کے لیے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
سعودی عرب نے اپنی ‘ایسٹ ویسٹ پائپ لائن’ کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، یہ پائپ لائن مملکت کے مشرقی علاقوں میں موجود آئل فیلڈز سے خام تیل کو بحیرہ احمر کی بندرگاہ ‘ینبع’ تک لے کر جاتی ہے۔
واضح رہے کہ 13 ستمبر کو ہونے والے حملوں کے بعد اس پائپ لائن کو بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ایکسپورٹ ٹرمینل پر لوڈنگ کا عمل رک گیا تھا۔
پاکستان نےآبنائے ہرمز کے راستے بحری ٹریفک میں کمی کے باعث سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ کا استعمال بڑھا دیا تھا۔



