سعودی عرب کے شہرجازان اور ابہا میں ہنگامی الرٹ فعال

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی شہری دفاع (سول ڈیفنس) کی جانب سے جازان اور ابہا میں ہنگامی الرٹ فعال کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی اتحادی فورس کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے حملےکیے تھے جس میں 73 افراد زخمی ہوئے۔

سعودی اتحادی فورس کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے،ان حملوں کے دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button