سعودی عرب نے پاکستان میں نیا سفیر مقرر کر دیا، ڈاکٹر راجیح تمی البگانی جلد ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سعودی حکومت نے پاکستان میں اپنا نیا سفیر نامزد کردیا، نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجیح تمی البگانی Dr. Rajeh Tami Albugamy جلد چارج سنبھالیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامزد سفیر سال 2024ء میں میجر جنرل کے عہدے سے سبک دوش ہوئے، ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی وزارتِ خارجہ میں شمولیت اختیار کی جہاں انہیں سفیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

انہیں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ روز ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

انہوں ںے 2015ء میں برونیل یونیورسٹی لندن سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ (HRM) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button