سعودی عرب اور یو اے ای میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا۔
خلیجی ریاستوں میں یکم محرم الحرام 16 جون بروز منگل جبکہ یوم عاشورہ 25 جون کو ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا۔
عرم میڈیا کے مطابق منگل 16 جون یکم محرم الحرام سال 1448ھ ہوگی۔
دوسری جانب اماراتی فتویٰ کونسل نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نئے ہجری سال 1448 کا آغاز ہوگیا ہے۔
فتویٰ کونسل کا کہنا ہے کہ عرب امارات میں منگل 16 جون کو یکم محرم الحرام ہوگی، جمعرات جون 25 کو روز عاشور ہوگا۔



