سرگودھا: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

​سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے)لاکھوں شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی ٹریفک پولیس نے سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کی ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ​ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا محمد سعید نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ سرگودھا کے مسافر اڈوں، ٹرک اڈوں سمیت دیگر مقامات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔​

​محمد سعید ڈی ایس پی ٹریفک نے گاڑیوں کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ روٹس پر گاڑیاں روانہ کرنے سے پہلے اپنی گاڑیوں کی فٹنس لازمی چیک کروائیں۔

​ان کا کہنا تھا: "بصورت دیگر ان کی گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کر کے نہ صرف مقدمات درج کیے جائیں گے بلکہ قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔”

​ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔ ان ایس او پیز کو یقینی بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں

Back to top button