کراچی میں قتل کیے گئے ڈاکٹر سارنگ میمن کے گھر تعزیت کیلئے عوامی تحریک کے وفد کی آمد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)کراچی میں بے دردی سے قتل کیے گئے ڈاکٹر سارنگ میمن کے گھر تعزیت کے لیے عوامی تحریک کا ایک وفد پہنچا، جس کی قیادت مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار کر رہے تھے۔ وفد میں نور نبی پلیجو، جاکھرو نوحانی، مہران درس، ایڈووکیٹ کامران لاکھو، ہیمر و مل، ایڈووکیٹ ایاز ہالیپوٹو، ایڈووکیٹ فاضل ہالیپوٹو، محمد علی ٹالپر، ایڈووکیٹ رمضان سومرو، جیون اور مانک ٹالپر شامل تھےوفد نے ڈاکٹر سارنگ کے ورثاء، چچا مٹھو میمن، ڈاکٹر عزیز میمن، انیس میمن اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر عوامی تحریک کے رہنماؤں نے ورثاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بے گناہ لوگوں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا جا رہا ہے۔ آئین اور قانون کی حکمرانی کے بجائے جنگل کا قانون نافذ ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقتل گاہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ پولیس کا تفتیشی نظام بھی اس جدید دور میں ناقص اور کمزور ہے انہوں نے ڈاکٹر سارنگ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور ملوث قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ میں منشیات کی کھلے عام فروخت، بچیوں کے قتل، تعلیمی اداروں کی تباہی اور وسائل کی لوٹ مار پیپلز پارٹی حکومت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ اس تباہی اور لاقانونیت کے خلاف سندھ کے عوام کو پرامن جمہوری جدوجہد کے میدان میں آنا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button