ڈاکٹر سارنگ میمن کے قتل میں ان کی اہلیہ ملوث نہیں،ڈاکٹر عزیز میمن

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ ڈاٹ پی کے)ڈاکٹر سارنگ میمن کی اہلیہ انکے قتل میں ملوث نہیں ہیں،ان کے بارے میں غلط خبر چلائی گئی ہیں ڈاکٹر سارنگ میمن کے قتل سے متعلق معلومات اور اصل حقائق پریس کانفرنس کے ذریعے منظر عام پر لائی جائیں گی اس سلسلے میں سندھ دوست اتحاد کے چیئرمین اور مقتول ڈاکٹر سارنگ میمن کے ماموں ڈاکٹر عزیز میمن اور دیگر ورثا نے بدین میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر سارنگ میمن کے قتل میں ان کی اہلیہ ملوث نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا گیا ہے وہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قاتل فریق کے حامیوں کی جانب سے اخبار کے ذریعے جھوٹی خبر چلائی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ان کے مطابق قاتل کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اسی لیے ڈاکٹر عزیز میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر سارنگ میمن کے قتل کے بارے میں ہمارے پاس جو بھی حقائق موجود ہیں، وہ عوام کے سامنے اپنی معلومات کے مطابق رکھیں تاکہ سچ سامنے آ سکے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ڈاکٹر سارنگ میمن کے قتل کیس کو خراب کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جن سے گریز کیا جانا چاہیے



