ثاقب سمیر کی ببرک شاہ پر کڑی تنقید

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ثاقب سمیر نے ساتھی فنکار ببرک شاہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انا کا مسئلہ ہے اور وہ مسلسل خود کو اور اپنے کام کو دوسروں سے برتر ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایک گفتگو کے دوران ثاقب سمیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی فنکار کو اپنی تعریف خود نہیں کرنی چاہیے، بلکہ اس کے کام کی تعریف دوسروں کو کرنی چاہیے۔
انہوں نے ببرک شاہ کو مشورہ دیا کہ خود ستائی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ہر وقت اپنی بڑائی بیان کرنا ناظرین کو خاصا ناگوار محسوس ہوتا ہے۔
ثاقب سمیر نے کہا کہ فنکار کی اصل پہچان اس کا کام ہوتا ہے، اس لیے اپنی صلاحیتوں کا فیصلہ خود کرنے کے بجائے اپنے فن کو بولنے دینا چاہیے۔



