سعد ایدھی فریڈم فلوٹیلا کے ہمراہ ترکیہ سے غزہ روانہ

استنبول(جانوڈاٹ پی کے)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی غزہ کے لیے امدادی مشن میں شامل ہو کر ترکیہ کے شہر Marmaris سے ‘فریڈم فلوٹیلا’ کے ہمراہ غزہ روانہ ہوگئے۔

ایک ویڈیو  پیغام میں سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں مختلف ممالک کے 500 سے زائد کارکن شریک ہیں جبکہ مشن 6 سے 7 روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا اور  ایدھی فاؤنڈیشن کا مقصد غزہ کے متاثرین تک انسانی امداد پہنچانا ہے۔

یاد رہےکہ اسرائیلی بحریہ نے گزشتہ ماہ غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلاکو روک کر کارکنوں کو حراست میں لیا تھا

منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ڈرونز، کمیونیکیشن جیمنگ ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کے ذریعے بحیرہ روم کے وسط میں فلوٹیلا کو روکنے کیلئے کارروائی کی۔

مزید خبریں

Back to top button