لاڑکانہ :18 مفرور ملزمان نے پولیس کے سامنے سرینڈر کر دیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ پولیس کی زیر قیادت قبائلی دشمنیوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے جاری اقدامات کے تحت مزید 18 مفرور ملزمان نے پولیس کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے، پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والوں میں 4 ایسے ملزمان بھی شامل ہیں جو شہید پولیس اہلکار محمد رمضان جروار کے قتل کیس میں مطلوب تھے، حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان متعلقہ عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے جبکہ قانون کے مطابق ان کے ساتھ منصفانہ سلوک یقینی بنایا جائے گا، پولیس کا مؤقف ہے کہ مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں برسوں پرانی دشمنیوں کے خاتمے اور علاقے میں امن کی بحالی کی راہ ہموار ہو رہی ہے.

مزید خبریں

Back to top button