رونالڈو نازاریو نے ارجنٹینا کیخلاف اسپین کی فتح کو ٹیم ورک کی بہترین مثال قراردیدیا

میڈرڈ(جانوڈاٹ پی کے)برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈو نازاریو نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف اسپین کی فتح کو ٹیم ورک کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک کھلاڑی میچ کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔

ہسپانوی اخبار سے گفتگو میں رونالڈو نے کہا کہ اگرچہ فائنل صرف ایک گول کے فرق سے ختم ہوا۔ تاہم، پورے میچ کے دوران اسپین کا مکمل غلبہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ انہین زیادہ گولز کی توقع تھی لیکن وہ نہ ہو سکے، اس کے باوجود اسپین نے پورے مقابلے پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔

رونالڈو کے مطابق ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی بھی اسپین کی اجتماعی کارکردگی کے سامنے فرق پیدا نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، اصل طاقت ٹیم اور مشترکہ کھیل میں ہوتی ہے۔

برازیل کے لیجنڈ نے ارجنٹینا کی فائنل تک رسائی کو سراہتے ہوئے اسپین کے کھیل کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپین کا اندازِ منفرد ہے اور مسلسل گیند پر کنٹرول ہی اس کی کامیابی کی بنیاد ہے۔

رونالڈو نے مزید کہا کہ اسپین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اجتماعی کھیل اور گیند پر مسلسل قبضہ جدید فٹبال میں کامیابی کی کنجی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button