کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)النصر کے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق پرتگالی سپر اسٹار تین مختلف بڑی قومی لیگز میں100یا اس سے زائد گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔رونالڈو نے یہ تاریخی سنگ میل النصر کی الشباب کیخلاف 2-4 کی کامیابی کے دوران عبور کیا۔

میچ کے75ویں منٹ میں سادیو مانے کے پاس پر رونالڈو نے گیند جال میں پہنچائی جو سعودی پرو لیگ کے105میچز میں ان کا 100واں گول تھا۔اس سے قبل وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے پریمیئر لیگ میں 103 اور ریال میڈرڈ کی جانب سے لالیگا میں311 گول کر چکے ہیں۔رونالڈو اٹلی کی سیری اے میں بھی81گول اسکور کر چکے ہیں اور چار مختلف لیگز میں گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی ہیں۔

واضح رہے کہ النصر اس وقت سعودی پرو لیگ میں سرفہرست ہے اور ٹیم کو امید ہے کہ رونالڈو انہیں اس سیزن میں لیگ ٹائٹل اور اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹو کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button