وزیرآباد:تیزرفتارکار بے قابو ہوکردرخت سے ٹکراگئی،کلاس ون کاطالب علم موقع پر جاں بحق

وزیرآباد(نامہ نگار) تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، حادثہ میں سال اول کا طالب علم جاں بحق،حادثہ کی شدت کے باعث گاڑی کو آگ لگ گئی وزیرآباد کے علاقہ پکی گڑھی کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں سوہدرہ کا رہائشی سال اول کا طالب علم احمد ہنجرا موقع پر جاں بحق ہو گیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑی کا حادثہ اتنا شدید تر تھا کہ حادثہ کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی جاں بحق ہونے والا نوجوان اپنی ہمشیرہ کو کالج چھوڑ کر واپس آ رہا تھا کہ پکی گڑھی کے قریب کار بے قابو ہو کر حادثہ کا سبب بن گئی جواں سالہ نوجوان کی اچانک موت پر علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔



