بالاکوٹ: دریائے کنہار میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق


بالاکوٹ(جانوڈاٹ پی کے) جاگیر کے مقام پر دو نوجوان دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان نہانے کی غرض سے دریائے کنہار میں اترے اور تیرتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے، جہاں ڈوبنے کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکاروں نے بروقت ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کی نعشیں دریا سے نکال لیں۔
جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد دریائے کنہار میں پانی کے بہاؤ میں تقریباً دگنا اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث دریا میں نہانے والوں کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔