سندھ بلوچستان رائس ملرز ایسوسی ایشن کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط، دھان کی خریداری میں شفافیت کیلئے ضلعی کمیٹیاں قائم کرنے کا مطالبہ

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) سندھ بلوچستان رائس ملرز ایسوسی ایشن کا وزیر اعلیٰ سندھ کو اہم خط، دھان کی خریداری میں شفافیت کا فیصلہ کن مطالبہ کردیا ہے. سندھ بلوچستان رائس ملرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لکھے ایک اہم خط میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے بھر میں دھان (چاول) کی خریداری کی نگرانی کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں فوری قائم کی جائیں، خط میں زور دیا گیا ہے کہ شفافیت برقرار رکھنے اور رہنما اصولوں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ان کمیٹیوں میں سندھ آبادگار بورڈ کے نمائندے کو بھی شامل کیا جائے، ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ دھان کی تمام خریداری حکومت کے جاری کردہ اصولوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی ہے، جس میں نمی کی مقدار کم کرنا بھی شامل ہے، یہ خط ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد علی کی جانب سے اس وقت لکھا گیا ہے جب محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن نے ڈپٹی کمشنرز کو خریداری نظام شفاف بنانے کے لیے ہدایات جاری کی جاچکی ہیں، ایسوسی ایشن نے متوازن اور شفاف نظام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا.



