حکومت نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائرکردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)وفاقی حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظر ثانی دائر کردی۔ذرائع نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے متفرق نظر ثانی دائر کی گئی، نئی متفرق نظر ثانی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو دور کرکے دائر کیا گیا۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہسپتال منتقل کے عدالتی فیصلہ میں سقم ہے، عدالتی فیصلہ میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا، مرکزی کیس میں ہمیں فریق نہیں بنایا گیا۔درخواست کے مطابق متفرق درخواست منظور کرکے نظر ثانی کی اجازت دی جائے،18اگست کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button