اوکاڑہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیرصدارت اجلاس،ریونیو ریکوری تیز، زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کا حکم

اوکاڑہ (رپوٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے مطابق )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اجلاس، اجلاس میں ضلع بھر میں ریونیو ریکوری، جی پی سی اور پلس پروجیکٹ سمیت دیگر محکمانہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں اور ریونیو اسٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریونیو کے اہداف کا حصول اور عوامی ریلیف کے لیے وسیع تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری واجبات اور ریونیو کی ریکوری کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پلس پروجیکٹ اور جی پی سی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدید نظام کے نفاذ سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے متعلقہ اسٹاف کو مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر تمام اہداف مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ محمد شعجین وسطرو نے مزید کہا کہ ریونیو عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو میرٹ پر جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے۔

مزید خبریں

Back to top button