کملا ہیرس کی غزہ پالیسی پر ٹرمپ اور بائیڈن انتظامیہ پر تنقید

سئیول(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی کوریا میں ایک تقریب سے خطاب میں کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ امریکا بعض اوقات انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے حوالے سے اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، اس کی تازہ مثال غزہ میں اسرائیل کی ہولناک کارروائیاں ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کھلی چھوٹ دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کو بھی قصوروار ٹھہرایا اور  اعتراف کیا کہ ان کی اور سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے فوری اور زیادہ مؤثر اقدامات کرنے چاہیے تھے اور موجودہ ٹرمپ انتظامیہ بھی ایسا نہ کرسکی۔

مزید خبریں

Back to top button