ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا رینالہ خوردشہر کادورہ،جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر اور پی ڈی پی حکام نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کوالٹی مٹیریل کے استعمال سے دیرپا منصوبے تیار کیے جائیں۔ عوامی معیارِ زندگی بلند کرنے کے لیے پائیدار منصوبے اس حد ضروری ہیں۔ عوام کو دشواری سے بچانے کے لیے منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ جلد مکمل کرنے پر ہے۔ اس لیے کام کے معیار پر کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ وقتی ریلیف کے بجائے ایسے دیرپا اور مضبوط منصوبے بنا رہے ہیں جو رینالہ خورد کے شہریوں کے معیارِ زندگی کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا سکیں



