ایران جنگ نے پولینڈ کی کمپنی کو مالا مال کر دیا

پولینڈ (ویب ڈیسک) پولینڈ کی سب سے بڑی توانائی کمپنی “اورلین” نے ایران جنگ کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں پیدا ہونے والے اتار چڑھاؤ اور ریفائننگ مارجن میں اضافے کے نتیجے میں پہلی سہ ماہی میں توقعات سے بہتر مالی نتائج حاصل کر لیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمپنی نے جمعرات کو جاری اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں ایڈجسٹڈ بنیادی منافع میں 22.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مارکیٹ کے اندازوں سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائی چین میں دباؤ اور ریفائننگ مارجن میں نمایاں اضافہ کمپنی کی آمدنی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کا ریفائننگ مارجن گزشتہ سال 8.9 ڈالر فی بیرل تھا جو بڑھ کر 17 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی توانائی بحران کے باوجود “اورلین” کا متنوع کاروباری ماڈل اسے بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد دے رہا ہے، جبکہ سرد موسم کے باعث بجلی اور قدرتی گیس کی طلب میں اضافہ بھی کمپنی کے توانائی شعبے کیلئے مثبت ثابت ہوا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button