رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ رؤف حسن کا نام 16 ستمبر کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ نام فہرست سے نکالے جانے کے بعد درخواست کو مزید زیرِ التوا رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ وہ درخواست کو مزید زیرِ التوا نہیں رکھنا چاہتے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید خبریں

Back to top button