رانی مکھرجی پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، والدہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، والدہ اور معروف پلے بیک گلوکارہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی کی والدہ کرشنا مکھرجی کا آج دوپہر انتقال ہوگیا، خاندان نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ کرشنا مکھرجی کے انتقال کی خبر شیئر کی جارہی ہے۔ اہل خانہ نے سوگ کی اس گھڑی میں مداحوں اور چاہنے والوں کی محبت، دعاؤں اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔خاندان نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ان کی نجی زندگی اور رازداری کا احترام کیا جائے۔ تاہم کرشنا مکھرجی کی آخری رسومات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔کرشنا مکھرجی کا تعلق موسیقی کی دنیا سے تھا اور انہیں 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیسری آنکھ‘ کے گانے ’عید کے دن گلے مل لے راجہ‘ سے شہرت ملی۔

مزید خبریں

Back to top button