صوبائی وزیر رانا سکندر حیات کی عظمیٰ بخاری کومبارکباد

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی بیٹی ڈاکٹر ودیعت سمیت CSS کا تحریری امتحان پاس کرنے والے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ CSS جیسے مشکل اور مسابقتی امتحان میں کامیابی ڈاکٹر ودیعت اور دیگر کامیاب امیدواروں کی محنت، عزم اور مستقل مزاجی کا واضح ثبوت ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کو باصلاحیت، پرعزم اور محنتی نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے جو اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے بروئے کار لاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ودیعت سمیت تمام کامیاب امیدواروں کی یہ کامیابی صرف ایک امتحان پاس کرنے تک محدود نہیں بلکہ یہ ان کے لیے ایک بڑے خواب کی تعبیر اور کامیابیوں کے نئے سفر کی شروعات ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ CSS میں کامیابی ایک اہم سنگِ میل ہے، تاہم اصل ذمہ داری اس کے بعد شروع ہوتی ہے۔ ملک و قوم کی خدمت، عوام کے مسائل کا حل اور ریاستی ذمہ داریوں کو دیانت داری سے نبھانا کامیاب امیدواروں کا بڑا امتحان ہوگا۔

وزیر تعلیم نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر ودیعت سمیت تمام کامیاب امیدوار انتخاب کے اگلے مراحل مکمل کرنے کے بعد اپنی قابلیت، دیانت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی خدمت کریں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کامیاب امیدواروں اور ان کے اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی کامیابیاں نہ صرف ان کے خاندانوں بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل باصلاحیت نوجوان نسل سے وابستہ ہے اور ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے جو سخت محنت کے ذریعے ملکی اداروں میں اپنی جگہ بناتے ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹر ودیعت سمیت CSS کا تحریری امتحان پاس کرنے والے تمام امیدواروں کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں، بہترین کارکردگی اور ملک و قوم کی خدمت کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں

Back to top button