معرکہ حق کیوجہ سےپاکستان کا سرفخر سے بلند ہوا، دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد(جانوڈاٹ پی کے) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے
اپنے آبائی علاقے فیصل آباد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی وجہ سےپاکستان کا سرفخر سے بلند ہوا، آج پاکستان عالم اسلام میں امن کا سفیرہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلم ممالک آج پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتی ہے، معرکہ حق کےشہدا اورغازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مشیر وزیراعظم و سینیٹر کا کہنا تھا کہ دشمن شکست کے بعد سازشوں میں مصروف ہے، دشمن ہمارے ہمسایہ ملک کو ورغلا رہا ہے، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، اسحاق ڈار نے سفارتی محاذ پر بہترین کام کیا، اسی اتحاد سے ملکی مسائل پر بھی قابو پائیں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، اکانومی سے متعلق مسائل کو اتحاد کے ساتھ حل کریں گے۔



