وزیرآباد:صحافی برادری کا صاحبزادہ سید آل محمد کے سسر تنویر احمد بخاری کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد اور پریس کلب سوہدرہ کے زیر اہتمام سماجی تنظیموں کاتعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر افتخار احمد بٹ،چیئرمین حاجی نجیب اللہ ملک کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سنیئر صحافی صاحبزادہ سید آل محمد کے سسر صاحبزادہ تنویر احمد بخاری آف مراڑیاں کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے بلندی درجات ومغفرت اور سوگوارخاندان سے ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی گئی۔اجلاس میں صابر حسین بٹ،صوفی محمد اشرف نثار،نعیم قیصر نجمی،رانا عبد الرشید،ضمیر کاظمی،سیف اللہ بٹ،ڈاکٹر سید رضا سلطان،ندیم صادق تارڑ،منظورحسین پھول،زاہد محمود ہاشمی،خالد جاوید بٹ،شیخ محمد پرویز،مہر مشتاق ندیم،ڈاکٹر ارسلان اختر،پروفیسر شیراز ساگر،سکندر ملک،عبد الحمید بٹ،میاں شہباز احمد،ملک شاکر،فرقان حمید کاشمیری،نعمان محمود،شوذب ملک،شماس خلیل،حافظ محمد عمر سلفی ودیگر نے شرکت کی۔



