بلوچستان: رکھنی میں 4 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف و ہراس میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری احتیاطاً کھلے مقامات پر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button