بدین،معرکہ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پراسسٹنٹ کمشنر گولارچی عاطف شفیق کی قیادت میں ریلی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)بنیان المرصوص معرکہ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر گولارچی عاطف شفیق کی قیادت میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی اسسٹنٹ کمشنر آفس سے شہید فاضل چوک نکالی جانے والی اس ریلی میں ڈی ایس پی عبدالرحیم خاصخیلی ، ڈاکٹر محمد صدیق میمن ، ایجوکیشن آفیسر منظور احمد میمن سمیت ریونیو ، ہیلتھ ، ایجوکیشن ، ایگریکلچر بلدیاتی سمیت سرکاری محکموں کے ملازمین سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء ریلی کا جوش و جذبہ دیدنی تھا شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک افواج کے حق میں کلمات درج تھے جبکہ شرکاء پاک افواج زندہ آباد معرکہ حق زندہ آباد پاکستان زندہ آباد اور دیگر پرجوش نعرے لگا رہے تھے شہید فاضل راہو چوک پر اسسٹنٹ کمشنر عاطف شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیان المرصوص معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے اس دن پاک افواج نے چند گھنٹوں کے دوران انڈیا کا غرور خاک میں ملا دیا تھا اور دنیا عالم کے سامنے اپنی پیشہ ورانہ مہارت صلاحیت طاقت و قوت اور بہادری کی دھاک بیٹھا دی تھی پاک افواج نے ایک ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی تاریخی کامیابی نے نہ صرف پاکستانی بلکہ پورے عالم اسلام کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں ہمیں اپنی افواج پر مکمل اعتماد بھروسہ اور نام ہے جس نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے کبھی اپنے ملک کی بقا تحفظ اور سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی یہی وجہ ہے آج پوری قوم اپنی بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے

مزید خبریں

Back to top button