پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کی جانب سے’’مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں‘‘ریلی

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن)پورے ملک اور سندھ کی طرح ضلع ٹھٹہ میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ٹھٹھہ میں انڈیا اور مودی سرکار کی آبی دہشتگردی کے خلاف "مرسوں مرسوں سندھو نہ ڈیسوں” کے نعرے کے تحت ایک شاندار ریلی نکالی گئی جو ٹھٹھہ کی مین نیشنل ہائی وے سے گزرتی ہوئی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹہ کے صدر اور ایم این اے صادق علی میمن، صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور سابق صوبائی وزیر، سینیٹر اور پیپلز پارٹی سندھ کی رہنما سسی پلیجو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے رہنماؤں صادق میمن، سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور سسی پلیجو سمیت مختلف رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی ایک فاشسٹ چہرہ ہے جو پاکستان کے حصے کے پانی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ جس پر پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک میں سراپا احتجاج ہے۔
رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہم مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی آبی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس موقع پر پ پ پ تعلقہ ٹھٹھہ کے صدر حمید سومرو ۔ عبدالواحد میمن ۔ امتیاز قریشی سمیت دیگر رھنما بھی موجود تھے



