لوڈ شیڈنگ،واٹر سپلائی کی عدم فراہمی کیخلاف ظہیر کالونی سے ماتلی پریس کلب تک احتجاجی

ماتلی (رپورٹ ایم آر گدی/جانو ڈاٹ پی کے) ظہیر کالونی کے رہائشیوں نے بجلی کی طویل بندش، واٹر سپلائی کی عدم فراہمی، ناقص ڈرینج سسٹم اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کے فقدان کے خلاف ظہیر کالونی سے ماتلی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں اہلِ محلہ نے شرکت کی اور مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ اس موقع پر محمد شفیق سموں قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر کالونی کے مکین بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہیں اور علاقہ گاؤں جیسی صورتحال اختیار کر چکا ہے کیونکہ نہ تو واٹر سپلائی کا مؤثر نظام موجود ہے اور نہ ہی نکاسی آب کا کوئی انتظام ہے جس کے باعث معمولی بارشوں کے دوران بھی گلیاں اور سڑکیں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب جاتی ہیں اور لوگوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل بندش نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جبکہ متعدد بار شکایات کے باوجود متعلقہ ادارے کوئی توجہ نہیں دے رہے، اس موقع پر ریلی میں عبدالخالق بھٹی، منظور احمد جونیجو، عبدالواحد، مختیار بھٹی، محمد حسن نظامانی، آصف میمن، محمد خان معشوق سمیت دیگر شہریوں نے بھی شرکت کی جبکہ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ظہیر کالونی کے تمام بنیادی مسائل خصوصاً بجلی، صاف پانی اور نکاسی آب کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button