سیلابی پانی سے ریلوے پل متاثر، شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کے لیے معطل، قراقرم ایکسپریس کا روٹ تبدیل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان ریلویز نے لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی پریمیئم شالیمار ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق شالیمار ایکسپریس لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی چلائی جاتی ہے، تاہم قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلائی جاتی ہے، جبکہ متاثرہ ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی تک ٹرین سروس بند رہے گی۔

دوسری جانب ریلوے نے لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل کر دیا ہے۔ اب یہ ٹرین براستہ ساہیوال کراچی روانہ کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ پل اور ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، جبکہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد ٹرین آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button